حیدرآباد،10جون(اعتمادنیوز)حیدرآباد شہر کے علاقے کے پی ایچ پی میں ایک 19سالہ لڑکی نے ماں کے ڈانٹنے پرخودکشی کرلی۔کے پی ایچ پی پولیس کے مطابق نعش کی شناخت 19سالہ دیویا کے نام سے کی گئی۔جو نظام پیٹ کے سرنیواس نگر کی رہائشی ہے۔ماں نے
گھر کے کاموں میں حصہ لینے پر غصہ کیا تھا، جسکی وجہ سے لڑکی ذہنی طور پر پریشان تھی اور کافی اداس تھی،لڑکی نے پیر کی رات گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔کے پی ایچ پی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا اور بعد ازاں نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا۔